مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور طالبان حکام کے درمیان کابل میں مذاکرات ہوئے جس میں فریقین نے باہمی سیکیورٹی تعاون اور مشترکہ سرحد پر امن و امان کو یقینی بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات کابل میں منعقد ہوئی، جس میں ایران کے افغانستان میں سفیر علیرضا بیکدلی، ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا امور کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضا بہرامی، اور طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے شرکت کی۔
گفتگو کا محور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور سرحدی امور تھے۔
فریقین نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اور سرحدی ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لیے تفصیلی مشاورت بھی کی۔
ایرانی وفد نے مشترکہ سرحدوں پر استحکام برقرار رکھنے اور باہمی افہام و تفہیم و تعاون کے جذبے کے تحت مسائل کے حل کے لیے مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ