17 اکتوبر، 2025، 12:14 PM

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ غزہ میں 7 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ غزہ میں 7 فلسطینی شہید

غاصب اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی شرائط پامال کرتے ہوئے مشرقی علاقے الشجاعیہ پر توپخانے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی علاقے الشجاعیہ پر توپخانے سے حملہ کیا، جس میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیارے جمعرات کی صبح سے غزہ کی فضاؤں میں پرواز کر رہے ہیں۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کے اقدامات نے کئی بے گناہ شہریوں کی جان لی ہے۔

انہوں نے عالمی ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر عمل کرنے کا پابند بنائیں۔

News ID 1935980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha