16 اکتوبر، 2025، 11:26 AM

ملبے تلے سے صہیونی قیدیوں کی لاشوں کا نکالنا بھاری مشینری کے بغیر ناممکن، القسام

ملبے تلے سے صہیونی قیدیوں کی لاشوں کا نکالنا بھاری مشینری کے بغیر ناممکن، القسام

عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے تمام زندہ صہیونی قیدی اور مرے ہوئے قیدیوں کی لاشیں حوالے کر دی ہیں۔ باقی اجساد ملبے تلے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے خصوصی آلات اور وقت درکار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے جنگ بندی معاہدے کے مطابق تمام زندہ صہیونی قیدی اور ان کی لاشیں حوالے کر دی ہیں، تاہم باقی لاشوں کو ملبے تلے سے نکالنے کے لیے خصوصی مشینری اور وسائل کی ضرورت ہے۔

القسام نے واضح کیا کہ مزاحمت نے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کیا ہے اور اس معاملے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب، عبرانی روزنامے ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس مزید چار صہیونی قیدیوں کی لاشیں بدھ کے روز اسرائیل کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 12 لاشیں تل ابیب کو منتقل کی جا چکی ہیں، جبکہ آتش بس معاہدے کے تحت یہ تعداد 28 تک پہنچنا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق، غزہ میں دو سال سے جاری تباہی کے بعد ملبے تلے موجود لاشوں کی بازیابی ایک پیچیدہ مسئلہ بن چکا ہے، اور بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اسی نکتے کو جواز بنا کر انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

News ID 1935962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha