15 اکتوبر، 2025، 10:04 PM

رفح بارڈر کھلنے کے لئے تیار، تاریخ کا اعلان ہوگیا

رفح بارڈر کھلنے کے لئے تیار، تاریخ کا اعلان ہوگیا

صہیونی ذرائع اور سفارتی حکام نے رفح بارڈر کھولنے کی تصدیق کردی، یورپی یونین کی نگرانی میں افراد اور گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ رفح بارڈر جمعرات سے دوبارہ کھولا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، ایک سفارتی ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ رفح بارڈر جمعرات کے روز یورپی یونین کی بارڈر سپورٹ ٹیم کی نگرانی میں کھولا جائے گا اور یہ راستہ افراد اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے فعال ہوگا۔

یورپی میڈیا نے بھی ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رفح گذرگاہ کل سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گی۔

News ID 1935958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha