14 اکتوبر، 2025، 5:06 PM

ایران کے جوہری پروگرام پر ٹرمپ کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، عباس عراقچی

ایران کے جوہری پروگرام پر ٹرمپ کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگی بیانیہ نہ صرف حقائق کے منافی ہے بلکہ خطے میں امن کی کوششوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ادارے بھی اس دعوے کی تردید کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے دھوکے سے امریکی صدور کو بچائیں گے اور مشرق وسطی کی لامتناہی جنگوں سے امریکہ کو نکالیں گے، مگر اب وہ خود انہی جنگوں کے حامی بن چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف چار ماہ قبل ایران کے گھروں اور دفاتر پر بمباری کی گئی، جس میں 1000 سے زائد افراد شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ایسے میں امن کی بات کرنا منافقت ہے۔

عراقچی نے کہا کہ ایرانی قوم ایک عظیم تہذیب کی وارث ہے، جو خیرسگالی کا جواب خیرسگالی سے دیتی ہے، مگر ظلم کے خلاف مزاحمت کرنا بھی جانتی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو خطے کا اصل غنڈہ اور امریکہ کو صہیونی حکومت کی ناجائز حمایت کرنے والا قرار دیا۔

News ID 1935936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha