مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان دفاعی صنعتوں کا تعاون مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے متعدد ممالک روسی جوہری توانائی اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
انہوں نے غزہ کے حوالے سے مصر میں ہونے والی امن کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس امید کرتا ہے کہ یہ اجلاس کامیاب ہوگا کیونکہ تمام معاملات ابھی حتمی نہیں ہوئے۔
انہوں نے ٹرمپ کے منصوبے کو صرف غزہ کی حد تک محدود قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے کا مستقبل بھی طے ہونا ضروری ہے۔
سرگئی لاوروف نے زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جسے اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ