2 اکتوبر، 2025، 5:20 PM

12 روزہ جنگ سے دس گنا زیادہ طاقت سے حملہ کرسکتے ہیں، سینئر ایرانی کمانڈر

12 روزہ جنگ سے دس گنا زیادہ طاقت سے حملہ کرسکتے ہیں، سینئر ایرانی کمانڈر

سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت پر دشمن کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت گزشتہ بارہ روزہ جنگ کے مقابلے میں دس گنا بڑھ چکی ہے، جو صہیونی حکومت اور امریکہ کے خلاف میدان جنگ میں ان کی بالادستی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق2 کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے پچھلی بارہ روزہ جنگ کے دوران سامنے آنے والی تمام کمزوریوں کا تفصیل سے جائزہ لیا اور انہیں مکمل طور پر دور کر دیا ہے۔ اس تجزیہ اور اصلاحی عمل نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اگر دشمن دوبارہ کوئی غلطی کرتا ہے تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تیاری طاقت میں نمایاں اضافے کا باعث بنی اور حساس صہیونی مقامات پر مؤثر حملے ممکن ہوئے۔

جنرل نژاد نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر صہیونی حکومت دوبارہ وہی غلطی کرے تو ہمارا جواب بارہ روزہ جنگ کے مقابلے میں دس گنا زیادہ سخت ہوگا۔

News ID 1935716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha