مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بگرام بیس دہشت گردی کے خلاف جنگ، چین کی نگرانی اور خطے کے اہم وسائل تک رسائی کے لیے ناگزیر ہے۔
صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن انتظامیہ کو بگرام چھوڑنے پر انتہائی احمق قرار دیا۔ اسی تناظر میں امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کئی ماہ سے طالبان کے ساتھ خاموشی سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ اس ایئربیس کو دوبارہ امریکہ کے کنٹرول میں لیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ