مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے 6 بلوں کی منظوری دیکر امریکی صدر کو شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے آئینی جواز فراہم کر کے ایک نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹس کے اکثریتی ایوان نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے 6 بلوں کو منظور کرلیا تاہم میکسیکو سرحدی دیوار فنڈز بل کو دوبارہ نامنظور کرکے امریکی صدر کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیا۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے موقف پر قائم ہیں اور کسی بھی قسم کی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ایسے اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا جس میں میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر کا ذکر نہ ہو۔ واضع رہے کہ امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن کے بعد امریکی کانگریس کے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان پہلی مرتبہ فعال ہوئے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں ٹرمپ کی مخالف جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کی اکثریت ہے اور اراکین نے نینسی پلوسی کو اسپیکر منتخب کیا ہے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان نے 6 بلوں کی منظوری دیکر امریکی صدر کو شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے آئینی جواز فراہم کر کے ایک نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔
News ID 1887016
آپ کا تبصرہ