مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ سینئرطالبان دہشت گرد رہنما افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ بگرام ایئربیس پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مفاہمت کے لیے افغان حکومت میں اعلیٰ سطح پر جائزہ لیا جارہا ہے۔افغان صدر کرزئی کے ترجمان وحید عمر کا کہنا ہے کہ صدر کرزئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے انتظار میں ہیں۔دوسری طرف طالبان قیادت پہلے ہی افغان حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا سے مشروط کرچکی ہے۔
ڈیوڈ پیٹریاس
طالبان دہشت گرد تنظیم کے رہنما افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوگئے ہیں
افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ سینئرطالبان دہشت گرد رہنما افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
News ID 1160636
آپ کا تبصرہ