مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان میں 16 برسوں پر محیط جنگ کو منتطقی انجام تک پہنچانے کے لیے طالبان کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی تیاری جاری ہے جس میں افغان اہلکاروں کی فوجی تربیت بھی شامل ہے۔ امریکی کمانڈر نے کہا کہ افغانستان میں مزید اقدامات کی بہت گنجائش ہے تاہم افغان جنگ میں کچھ مثبت رحجانات دیکھ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کمانڈر جوزف وٹیل کا موجودہ جنگی صورتحال پر کہنا تھا کہ پرانے افغان کمانڈز کی جگہ نوجوان تیزی سے لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ منظم اور بھرپور انداز میں کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اس کی بہترین مثال ہلاکتوں میں کمی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈکواٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’میرا خیال ہے کہ ہم افغانستان میں طویل جنگ کو ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے یہ تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات بھی ممکن ہیں کیونکہ طالبان پر امیرکہ کا احسان بھی ہے۔
مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان میں 16 برسوں پر محیط جنگ کو منتطقی انجام تک پہنچانے کے لیے طالبان کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی تیاری جاری ہے جس میں افغان اہلکارون کی فوجی تربیت بھی شامل ہے۔
News ID 1875926
آپ کا تبصرہ