مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرباراک اوبامہ نے افغان جنگ میں شامل مشیروں اورملٹری کمانڈرز سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اگر افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے باہمی سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کئے تو اس صورت میں ایک بھی امریکی فوجی افغانستان میں نہیں رہے گا۔ملاقات میں وزیر دفاع چک ہیگل، افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف شامل تھے۔ افغانستان سے 2014ء کے بعدامریکی انخلا اورکچھ فوج کے وہاں ٹھہرنے کے بارے میں منصوبے افغان صدر حامدکرزائی کی جانب سے سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنیکی وجہ سے التوا کاشکار ہیں۔ دریں اثنا افغان طالبان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں۔
مہر نیوز/ 6 فروری/ 2014 ء :امریکی صدرباراک اوبامہ نے افغان جنگ میں شامل مشیروں اورملٹری کمانڈرز سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اگر افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے باہمی سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کئے تو اس صورت میں ایک بھی امریکی فوجی افغانستان میں نہیں رہے گا۔
News ID 1832995
آپ کا تبصرہ