مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سمیت 16 ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کو انسانی امداد پہنچانا ہے، فلوٹیلا کے خلاف کسی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے۔
یہ مشترکہ بیان پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور تُرکیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا فلسطینی عوام کی فوری انسانی ضروریات اجاگر کر رہا ہے، فلوٹیلا شرکاء کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر احتساب ہوگا۔
آپ کا تبصرہ