مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے ڈرون حملے میں رامون ایئرپورٹ اور فوجی اڈہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر ایلات (ام الرشراش) میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دینے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ عربی اور عبری ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز رامون ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں بھی سنی گئی جہاں صہیونی فوجی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ یمنی فورسز نے رامون ایئر بیس اور ایئرپورٹ کو ڈرون حملوں کا ہدف بنایا ہے۔ یہ وہی اڈہ ہے جسے اسرائیل یمن پر حملوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔
دھماکوں اور سائرن کی آوازوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور صہیونی بستیوں کے مکین پناہ گاہوں کی جانب دوڑتے ہوئے دیکھے گئے۔
12:50 - 2025/09/15
آپ کا تبصرہ