14 ستمبر، 2025، 6:02 PM

او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس دوحہ میں شروع

او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس دوحہ میں شروع

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس کچھ دیر پہلے قطری دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کے لیے اجلاس میں شرکت کی غرض سے اتوار کو دوحہ پہنچے۔ یہ اجلاس قطر کی درخواست پر بلایا گیا ہے اور اس کا مقصد قابض اسرائیلی فوجی حملے پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ اجلاس میں پیر کو ہونے والے اسلامی عرب سربراہی اجلاس کی تیاری کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

صدر پزشکیان اس سے قبل 3 اکتوبر 2024 کو دوحہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم میں بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے ایک رہائشی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں حماس کے پانچ اراکین اور قطر کا ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوا، تاہم حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ میں جاری جنگ اکتوبر 2023 سے اب تک 64 ہزار 800 سے زائد فلسطینیوں کی جان لے چکی ہے۔ قطر، امریکہ اور مصر اس جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کے کردار میں مصروف ہیں۔

News ID 1935349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha