7 ستمبر، 2025، 1:42 PM

تیونس کے شہری کی نایاب کشتی غزہ کے امدادی بیڑے کے لئے عطیہ

تیونس کے شہری کی نایاب کشتی غزہ کے امدادی بیڑے کے لئے عطیہ

حسام الدین بن طاہر نے اپنی قیمتی کشتی صمود بیڑے کو عطیہ کرکے غزہ کے لئے انسانی امداد میں حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیونس کے شہری حسام الدین بن طاہر نے اپنی نایاب کشتی غزہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے والے "صمود" بیڑے کو عطیہ کر دی۔

اس موقع پر حسان بن طاہر نے کہا کہ اگرچہ یہ کشتی میرے لیے بہت قیمتی ہے، میں اسے غزہ اور فلسطین کے لیے عطیہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے دیکھا کہ امدادی بیڑا صمود غزہ کی جانب روانہ ہو رہا ہے تو میں نے سوچا کہ اگر میں اس بیڑے میں شامل نہ ہوا تو یہ ایک داغ کی طرح میرے ضمیر پر رہے گا۔

بن طاہر نے واضح کیا کہ میں اس بیڑے میں شامل ہوں اور ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ مہینے اسپین کے بندرگاہ سے 20 بحری جہازوں پر مشتمل بیڑا صمود امدادی ہدف کے تحت غزہ روانہ ہوا تاکہ غزہ کا محاصرہ توڑ کر امدادی سامان پہنچایا جائے۔

News ID 1935230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha