7 ستمبر، 2025، 11:27 AM

امریکہ اور یورپی ٹرائیکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو سیاسی رنگ دے دیا، روس

امریکہ اور یورپی ٹرائیکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو سیاسی رنگ دے دیا، روس

روس کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا کہ امریکہ اور یورپی ممالک ایران کے جوہری امور کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے مستقل نمائندے برائے بین الاقوامی ادارے، نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا اور امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو سیاسی رنگ دے دیا ہے۔

اولیانوف نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور خاص طور پر یورپی ٹرائیکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو سیاسی بنا دیا ہے۔

روسی نمائندے نے مزید کہا کہ مغربی ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مسلسل ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو حالات کو مزید کشیدہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے بعد 2015 میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد جو 2018 میں امریکہ یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے باہر نکل گیا تھا جبکہ یورپی ممالک نے جوہری معاہدے کی شقوں پر عمل نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے کئی دور انجام پائے تھے جس میں عمان ثالثی کا فریضہ انجام دے رہا تھا تاہم 13 جون کو صہیونی حکومت نے امریکہ اور مغربی ممالک کی خاموش حمایت کے ساتھ ایران پر جارحیت کی اور دفاعی اور جوہری شخصیات کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد کو شہید کردیا۔ 

ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو دندان شکن جواب دے کر جنگ بندی پر مجبور کردیا۔ حملوں کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون کو قومی سلامتی کونسل کی اجازت سے مشروط کردیا۔

News ID 1935229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha