7 ستمبر، 2025، 7:49 PM

مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے+ویڈیو

مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے+ویڈیو

تل ابیب، بیت المقدس اور حیفا میں ہزاروں صہیونیوں نے جنگ کے خاتمے اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نتن یاہو کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے، جن میں تل ابیب، بیت المقدس اور حیفا کے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے جنگ کے فوری خاتمے اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے حماس کے ساتھ تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے نتن یاہو کے دفتر تک پہنچنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مطالبات براہ راست پہنچاسکیں۔ اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم بھی ہوا۔

 مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نتن یاہو کی پالیسیوں اور جنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔

News ID 1935226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha