4 ستمبر، 2025، 8:12 AM

روسی نمائندے اولیانوف کی آئی اے ای اے سربراہ سے ملاقات، ایران کے ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال

روسی نمائندے اولیانوف کی آئی اے ای اے سربراہ سے ملاقات، ایران کے ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال

اولیانوف نے رفائل گروسی سے ملاقات کے دوران ایرانی ایٹمی معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور اسنیپ بیک میکانزم کی کوششوں پر روس، چین اور ایران کی سخت مخالفت سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں قائم بین الاقوامی ادارے میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی سے ملاقات کی ہے تاکہ ایران کے ایٹمی معاملے پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔

اس موقع پر اولیانوف نے کہا کہ میں نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی سے ملاقات کی اور ایرانی ایٹمی کے حوالے سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران یورپی ممالک کی طرف سے اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کے اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ تین یورپی ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ اس اقدام کی روس اور چین جانب سے سخت مخالفت کی گئی ہے جبکہ ایران بھی اسے غیر قانونی قرار دیتا ہے۔

News ID 1935180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha