2 ستمبر، 2025، 11:25 AM

اسنیپ بیک میکانزم، جلد جوابی اقدام کریں گے، قالیباف

اسنیپ بیک میکانزم، جلد جوابی اقدام کریں گے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کے ردعمل میں جوابی اقدام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ تہران یورپی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوشش کے جواب میں اپنی جوابی حکمت عملی کا جلد اعلان کرکے نافذ کرے گا۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے تین یورپی ممالک کی اس کوشش کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ حتی کہ روس اور چین نے بھی اس اقدام کی قانونی حیثیت کو مسترد کردیا ہے۔ ایران کو چاہیے کہ ایسا جوابی اقدام کرے جس سے دشمن کے فیصلے کی قیمت بڑھ جائے اور وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور ہوں۔

قالیباف نے کہا کہ اگرچہ اقوام متحدہ کی پابندیاں محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں ہیں، تاہم اگر ملکی حکام بیرونی ذرائع ابلاغ کی نفسیاتی جنگ کو درست طور پر سنبھال لیں تو ان پابندیوں کا ایران کی معیشت پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔ یکطرفہ امریکی پابندیاں ایران کی تیل کی فروخت اور غیر ملکی تجارت کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔

ایرانی حکام بارہا واضح کر چکے ہیں کہ اس میکانزم کا استعمال غیر قانونی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر رکن ممالک جیسے روس اور چین نے بھی یہی مؤقف اختیار کیا ہے۔

قالیباف نے کہا کہ تین یورپی ممالک چونکہ خود اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس لیے انہیں یہ میکانزم فعال کرنے کا کوئی حق نہیں۔

News ID 1935154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha