16 جولائی، 2025، 1:37 PM

یورینئم افزودگی، مغرب کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ایران

یورینئم افزودگی، مغرب کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ایران

ایرانی سیکورٹی کمیشن کے رکن نے امریکہ اور یورپی ممالک کو انتباہ کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کا حق ہر حال میں محفوظ رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران مغرب کے دباؤ میں آ کر یورینیم کی افزودگی کو معطل نہیں کرے گا اور اگر کسی نے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنے کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران، مغربی ممالک کی جانب سے کی گئی غلطیوں کے مقابلے میں ہمیشہ مناسب ردعمل دیتا رہا ہے اور دیتا رہے گا۔

انہوں نے ایران کے بعض ایٹمی مراکز پر دشمن کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک سنگین غلطی کی اور اس کی سزا بھی پائی۔ پارلیمنٹ نے اس حملے کے جواب میں ایک قانون منظور کیا، جس کے تحت بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تمام تعاون معطل کر دیا گیا۔ یہ قانون نگران کونسل نے منظور کیا، صدر کو بھیجا گیا اور اس پر عمل درآمد کا حکم بھی جاری ہوا۔

بروجردی نے مزید کہا کہ یہ بات بالکل فطری ہے کہ اگر یورپی ممالک دوبارہ کوئی غلطی کریں تو ہم بھی اسی سطح پر سخت ردعمل دیں گے۔ اگر یورپی ممالک سنیپ بیک میکانزم کو فعال کریں، تو پارلیمنٹ اور حکومت بلا شک و شبہ اس کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کوئی دھمکی برداشت نہیں کرتا اور دباؤ یا دھونس کے ذریعے اپنے قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

بروجردی نے کہا: ایران بنیادی طور پر مذاکرات کے خلاف نہیں ہے، لیکن ہر مذاکرات کی اپنی شرائط اور اصول ہوتے ہیں۔ ہم کسی بھی صورت میں یورینیم کی افزودگی جیسے مسلّم اور قانونی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ افزودگی وہ حق ہے جو ملکی ضروریات کے مطابق جاری رہے گا۔

News ID 1934303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha