31 اگست، 2025، 11:57 AM

حماس نے ابوعبیدہ کی شہادت کی افواہوں کی تردید کردی

حماس نے ابوعبیدہ کی شہادت کی افواہوں کی تردید کردی

حماس نے صہیونی حملے میں القسام کے ترجمان ابوعبیدہ کی شہادت کی خبروں کی تردید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی ذرائع کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ محفوظ اور زندہ  ہیں اور ان کی ہلاکت کی خبریں جھوٹی ہیں

حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوعبیدہ کی شہادت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں اسرائیلی سازشوں کا حصہ ہیں۔ اسرائیلی میڈیا مکمل طور پر فوج اور انٹیلی جنس کے کنٹرول میں ہے اور کوئی خبر فوج کی ہدایت کے بغیر شائع نہیں کی جاتی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی افواج اور انٹیلی جنس ادارے اکثر اس طرح کی افواہیں پھیلاتے ہیں تاکہ معاشرے میں افراتفری پھیلائیں اور معلومات جمع کرکے مستقبل میں مقاومتی رہنماؤں کو نشانہ بنائیں۔

حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی افواہوں پر یقین نہ کریں کیونکہ یہ جنگی نفسیاتی حربے کا حصہ اور داخلی محاذ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہیں۔

News ID 1935119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha