28 اگست، 2025، 10:21 PM

چین کے ساتھ تعلقات اسٹریٹجک ہیں، دونوں قابل اعتماد شراکت دار ہیں: صدر ایران

چین کے ساتھ تعلقات اسٹریٹجک ہیں، دونوں قابل اعتماد شراکت دار ہیں: صدر ایران

ایرانی صدر تہران اور بیجنگ کو قابل اعتماد شراکت دار اور اسٹریٹجک تعلقات کے حامل قرار دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے چین کو ایران کا قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور بیجنگ کے تعلقات اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں۔

چین کے آئندہ سرکاری دورے کے حوالے سے بریفنگ سیشن میں صدر نے کہا کہ ایران، چین کے اسٹریٹجک منصوبے "بیلٹ اینڈ روڈ" کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدہ اور تعمیری تعاون کا خواہاں ہے۔

اجلاس میں ایران اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کے اہم پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدوں اور منصوبوں کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ان پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لیے ماہرین کی سطح پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

صدر پزشکیان نے ایران و چین کے تعلقات کو "اسٹریٹجک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے اور دنیا میں اپنے کلیدی کردار کے پیش نظر ایران، چین کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے، خصوصاً سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی معاملات میں دونوں کے درمیان قریبی تعاون ہے۔

News ID 1935074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha