25 اگست، 2025، 11:02 AM

فلسطینی عورت اور بچوں کو کچلنے والا صہیونی فوجی ہلاک

فلسطینی عورت اور بچوں کو کچلنے والا صہیونی فوجی ہلاک

فلسطینی مجاہدین نے اس صہیونی فوجی کو ہلاک کردیا جس نے ٹینک سے ایک فلسطینی عورت اور اس کے تین بچوں کو روند ڈالا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خان یونس میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوج کے ٹینک کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی شدید زخمی ہوکر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کے باعث ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے صہیونی فوجی نے فلسطینی خاتون کو اس کے تین بچوں سمیت ٹینک تلے روند کر شہید کردیا تھا۔

اسرائیلی چینل 12 نے کہا کہ غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی افسران اور فوجیوں کی تعداد 899 ہو گئی ہے، جن میں سے 455 زمینی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، جنگ کے دوران 6,210 فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 925 کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1935004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha