23 اگست، 2025، 9:12 PM

یمنی فوج کا نیا میزائل صہیونی دفاعی حصار توڑنے میں کامیاب، تل ابیب میں کھلبلی مچ گئی

یمنی فوج کا نیا میزائل صہیونی دفاعی حصار توڑنے میں کامیاب، تل ابیب میں کھلبلی مچ گئی

یمنی فوج کے جدید میزائل نے صہیونی فوج کا جدید ترین دفاعی حصار توڑ کر تل ابیب میں اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کی غزہ پر جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے متعدد علاقوں پر کامیاب حملے کئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں صہیونی حکام یک بار پھر شدید اضطراب اور خوف کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ یمنی مسلح افواج نے اپنے تازہ ترین میزائل حملے سے صہیونی دفاعی نظام کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق، یمنی فوج نے فلسطین-2 نامی جدید میزائل داغا جس میں نیا اور طاقتور وارہیڈ نصب کیا گیا تھا۔ یہ میزائل صہیونی فوج اور نیٹو کے دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے براہِ راست اپنے ہدف تک جا پہنچا۔ حملے کے بعد اسرائیلی حکام نے حسب روایت جھوٹے دعوے کیے کہ میزائل کو روک لیا گیا ہے، لیکن بعد ازاں حقائق سامنے آنے پر یہ بیانات بے بنیاد ثابت ہوئے۔

اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارنوت نے اعتراف کیا کہ صہیونی فوج اس ناکامی پر تحقیقات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میزائل کا ایک حصہ تل ابیب کے ساحلی علاقے میں ایک مکان کے صحن میں جاگرا جس کے بعد یہ شبہ ظاہر کیا گیا کہ میزائل کلسٹر بم کی نوعیت کا تھا۔ اس امکان نے اسرائیلی ماہرین کو مزید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ کلسٹر بم نما میزائل وسیع علاقے میں تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عسکری ماہرین کے مطابق، یمن کی جانب سے اس نئی تکنیک اور میزائل کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ مزاحمتی محاذ روز بروز اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں نے اس حملے کو ایران کی 12 روزہ جنگ میں استعمال ہونے والے میزائلوں سے تشبیہ دی ہے، جو اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوئے تھے۔

یمنی فوج کے تازہ حملوں کے نتیجے میں نہ صرف صہیونی دفاعی نظام کی کمزوری کھل کر سامنے آگئی ہے بلکہ اسرائیل کے اندرونی اضطراب میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

News ID 1934972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 10:06 - 2025/08/24
      0 0
      شاباش میرے یمنی بھائیو آپ نے تمام مسلمانوں کا دل خوش کر دیا اللہ آپ کو دنیا اور آخرت میں اس کا اجر عطاء فرمائے آمین ۔