20 اگست، 2025، 9:50 AM

علاقائی اختلافات کی وجہ سے بیرونی طاقتوں کو مداخلت کے مواقع ملتے ہیں، بقائی

علاقائی اختلافات کی وجہ سے بیرونی طاقتوں کو مداخلت کے مواقع ملتے ہیں، بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی ممالک کو باہمی اختلافات سے پرہیز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں ہمارے اختلافات کو بنیاد بناکر خطے کے امور میں مداخلت کرتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں ہمیشہ دوسروں کے اختلافات سے فائدہ اٹھاتی ہیں لہذا علاقائی ممالک کو آپس میں اختلافات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

انہوں نے صدر ایران کے حالیہ ارمینیا اور بیلاروس دورے کو اس تناظر میں اہم قرار دیا اور بتایا کہ یہ دورے ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

بقائی نے آرمینیا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ صدر کے دورے کے دوران کم از کم دس شعبوں میں تعاون کے دستاویزات پر دستخط ہوئے، جن میں زراعت، تجارت، ثقافت، تعلیم، ٹیکنالوجی، سیاحت، نقل و حمل اور توانائی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدہ اور اس کے نفاذ میں مدد کی اور جلد از جلد اس پر عملدرآمد کو خطے میں مستقل سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا۔

بقائی نے بیلاروس دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور بیلاروس کے تعلقات شروع سے مستحکم رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی، معیشت اور زراعت میں تعاون کو فروغ دیا اور بین الاقوامی معاملات میں مشترکہ موقف اختیار کیا۔

بقائی نے زور دیا کہ قومی اتحاد اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ایران کی سلامتی اور قومی مفادات کی حفاظت کے دو بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ علاقائی اختلافات ہمیشہ بیرونی طاقتوں کے فائدے کے مواقع پیدا کرتے ہیں، جیسا کہ حالیہ بحرانوں میں شام اور دیگر پڑوسی ممالک میں دیکھا گیا۔

News ID 1934914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha