20 اگست، 2025، 9:06 AM

اسرائیلی فوج نے ساٹھ ہزار رزرو فوجی طلب کر لیے، غزہ پر قبضے کی تیاری تیز

اسرائیلی فوج نے ساٹھ ہزار رزرو فوجی طلب کر لیے، غزہ پر قبضے کی تیاری تیز

صہیونی وزیر جنگ اور آرمی چیف کی منظوری کے بعد تل ابیب نے بڑے پیمانے پر غزہ کے خلاف زمینی آپریشن کی تیاری شروع کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر قبضے کی تیاریوں کے سلسلے میں صہیونی فوج نے ساٹھ ہزار رزرو فوجیوں کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا ہے۔

عربی چینل المیادین کے مطابق، اسرائیلی چینل 14 نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فوجی بھرتی کا یہ عمل شروع ہوگیا ہے۔

مبصرین کے نزدیک، یہ قدم اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے ذریعے تل ابیب غزہ شہر کو مکمل طور پر محاصرے اور قبضے میں لینے کی کوشش کررہا ہے۔ چند روز قبل اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ غزہ کے محاصرے اور قبضے کے لیے کم از کم اسی ہزار فوجیوں کی ضرورت ہوگی۔

اسی تناظر میں، گذشتہ دنوں صہیونی وزیر جنگ اور چیف آف اسٹاف نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دی تھی، جس کے بعد اب اسرائیلی فوج تیزی کے ساتھ اپنے عسکری اقدامات کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے۔ غزہ کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی کسی پبھی وقت شروع ہوسکتی ہے۔

News ID 1934910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha