19 اگست، 2025، 4:02 PM

ایران اور آرمینیا کے درمیان تعاون کی دس مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ایران اور آرمینیا کے درمیان تعاون کی دس مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

صدر پزشکیان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی دس مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور آرمینیا کے اعلی حکام نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ بیان اور 10 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، صنعتی، سیاحتی، شہری منصوبہ بندی، فنون اور صحت کے شعبوں سے متعلق ہیں۔

صدر پزشکیان کے آرمینیا کے دورے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں دونوں ممالک کے سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے درمیان مشترکہ فعالیت کو باقاعدہ قانونی شکل دینے کے لیے یادداشتوں پر دستخط کیے جو 2025 سے 2027 تک کے لیے نافذ العمل ہوں گے۔

ان تاریخی معاہدوں کے نیتجے میں دو ملکوں کے درمیان ثقافتی، اقتصادی اور تعلیمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں باہمی سرمایہ کاری، تعلیمی اور فنی تعاون، اور صحت و سیاحت کے شعبوں میں عملی اقدامات کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

News ID 1934905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha