19 اگست، 2025، 10:00 AM

تہران، موساد کے ڈرون ساز خفیہ گھر کا انکشاف

تہران، موساد کے ڈرون ساز خفیہ گھر کا انکشاف

عوام کی مدد سے خفیہ ایجنسیوں نے تہران میں صہیونی جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے عوام کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر موساد کے ایک خفیہ گھر کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے خصوصی اہلکار تہران کے مرکزی علاقے میں واقع خیابان نصرت میں موساد کے لیے ڈرون تیار کرنے والے خفیہ گھر کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق، گھر کی تلاشی کے دوران متعدد کواڈ کاپٹرز اور دیگر متعلقہ ساز و سامان ضبط کیے گئے۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران کے خلاف 12 روزہ صہیونی حملے کے دوران عوام کی معاونت سے ایسے خفیہ جاسوسی مراکز کا انکشاف کیا جاچکا ہے۔

News ID 1934899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha