مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدران نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ ميں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں اور بچوں کی مظلومیت سے دنیا والوں کو آگاہ کرنے کے فرائض میں مصروف چھے شجاع اور فداکار نامہ نگاروں پر حملہ آزادی بیان اور انسانی اصولوں پر براہ راست حملہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس ظالمانہ اقدام میں صرف انسانی حقوق کو نہیں بلکہ اقوام کے حقائق جاننے کے حق پر بھی حملہ کیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نامہ نگار اپنے قلم اور کیمرے کے ساتھ جھوٹ اور حقائق میں تحریف کے مقابلے میں کھڑے ہیں اور انسانی معاشرے کو حقیقت حال سے باخبر رکھنے کی عظیم ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔
بیان ميں کہا گیا ہے کہ بھیڑیا صفت، نسل پرست صیہونی حکومت نے ہمیشہ حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے اور یہ دہشت گرد حکومت چاہتی ہے کہ غزہ میں مظلوم عوام کے حق میں اس کے گھناؤںے جرائم کی تلخ حقیقت دنیا والوں تک نہ پہنچ سکے۔
آپ کا تبصرہ