مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر متنازع بیان اور غیرمعمولی حرکت کے باعث سرخیوں میں آ گئے۔
منگل کے روز وہ وائٹ ہاؤس کی چھت پر ٹہلتے ہوئے دیکھے گئے، جہاں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایٹمی میزائل چھت پر نصب کرنا چاہتے ہیں!
رپورٹ کے مطابق، جب صحافی نے ان سے چھت پر موجودگی کی وجہ پوچھی تو ٹرمپ نے پہلے کہا کہ بس یونہی ٹہل رہا ہوں۔
تاہم فورا بعد انہوں نے نیم سنجیدہ انداز میں کہا: "میں یہاں ایٹمی میزائل نصب کرنا چاہتا ہوں۔"
یہ کہتے ہوئے انہوں نے ہاتھ سے ایک خیالی میزائل داغنے کا اشارہ بھی کیا، جس پر موقع پر موجود صحافی حیرت زدہ رہ گئے۔
ٹرمپ کی اس متنازع اور غیر واضح بات پر سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں، بعض افراد نے اسے ایک مزاحیہ حرکت قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے غیر ذمہ دارانہ رویہ سمجھا، خصوصا ایسے وقت میں جب امریکہ کی ایٹمی پالیسی اور عالمی سلامتی کے معاملات پہلے ہی حساس دور سے گزر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ