1 اگست، 2025، 4:11 PM

جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو تل ابیب اور حیفا کو قبرستان بنادیں گے، آیت اللہ خاتمی

جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو تل ابیب اور حیفا کو قبرستان بنادیں گے، آیت اللہ خاتمی

امام جمعہ تہران نے نے خبردار کیا کہ اگر صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ایران کا ردعمل ایسا تباہ کن ہوگا کہ تل ابیب اور حیفا میں زندگی کا تصور باقی نہ رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نماز جمعہ تہران کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اسرائیل اور اس کے حامی مغربی ممالک کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو تل ابیب کو شہر خموشاں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمیشہ اسلامی جمہوری ایران کے خاتمے کے درپے رہا ہے، لیکن یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ صہیونی سازش کے برعکس تل ابیب تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے۔ مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف نکالی گئی ریلیاں عالمی رائے عامہ میں بیداری کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے پہلی مرتبہ جنگِ عظیم دوم کے بعد امریکی اڈے پر حملہ کرکے ل جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ العدید اڈے کو نشانہ بنا کر ایران نے دنیا کو اپنے طاقتور ہونے کا پیغام دیا۔

انہوں نے اسرائیل کو ایک سرطانی پھوڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جراثیم اگر طاقت حاصل کرے تو دوسرے اسلامی ممالک کا بھی وہی انجام ہوگا جو شام کا ہوا۔ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، لیکن ہمیشہ پوری قوت کے ساتھ دفاع کیا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ مغربی لیبرل ڈیموکریسی کی حقیقت کھل چکی ہے، جو اب بچوں، بھوکوں، پیاسوں اور حاملہ خواتین کے قتل پر مبنی نظام بن چکی ہے۔ اس جنگ نے دین داری اور ایمان کے جذبے کو اور زیادہ ابھارا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اندرون ملک فتنہ پھیلانے کی امید رکھنے والے مغربی عناصر دیکھ لیں کہ ایرانی قوم پہلے سے زیادہ متحد اور بیدار ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ جیسے جیسے مغربی حکومتوں اور امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں کھل کر کردار ادا کیا، ویسے ہی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی دلیری اور جوابی کارروائیوں نے دشمن کی نفسیاتی جنگ کو ناکام بنایا۔ صہیونیوں کی آبائی ممالک واپسی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

News ID 1934614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha