27 جولائی، 2025، 8:31 PM

زیارات پر جانے والوں پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان

زیارات پر جانے والوں پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے زیارات کے لیے زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے زیارات کے لیے زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم ) سندھ و کراچی کے ذمے داروں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ زیارات کے لیے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی لگانا قبول نہیں۔

رہنماؤں نےکہا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت ملے گی، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، زمینی راستے سے جانے پر پابندی جیسے حکومتی اقدامات اشتعال انگیز ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ زیارات پر جانے والوں پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے، پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا تھا کہ زیارت اربعین کے لیے عراق و ایران کے صرف فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔

قبل ازیں 14 جولائی کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستانی زائرین بغیر آرگنائزر گروپ کے عراق نہیں جاسکیں گے، اور ان گروپس کو پابند کیا جائے گا کہ جو بھی لوگ ان کے ساتھ جائیں گے، ان سب کو واپس لانا لازمی ہوگا۔

News ID 1934531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha