مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ شاباک نے ایک عمر رسیدہ اسرائیلی خاتون کو وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
خبر رساں ادارے شہاب کے مطابق شاباک نے بیان دیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر نتن یاہو کو ایک دستی بم کے ذریعے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
صہیونی داخلی سلامتی کے ادارے نے کہا ہے کہ اس سازش میں دیگر افراد کی شمولیت کا شبہ بھی موجود ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
صہیونی پولیس کے مطابق ملزمہ مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور کارروائی کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد اسرائیلی سیاسی حلقوں میں شدید اضطراب پیدا ہوگیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات اور شاباک کی سیکیورٹی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی معاشرے میں سیاسی بحران اور حکومت سے نفرت کی شدت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف بھی داخلی سطح پر حملے کی سازش کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ