19 جولائی، 2025، 2:13 PM

بھارتی شہر بنگلورو کے 40 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارتی شہر بنگلورو کے 40 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت کے جنوبی شہر بنگلورو میں جمعے کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب شہر کے کم از کم 40 پرائیویٹ اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بنگلور میں جمعے کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب شہر کے کم از کم 40 پرائیویٹ اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔

ان ای میلز میں دعویٰ کیا گیا کہ اسکولوں کی کلاس رومز میں ٹی این ٹی بم نصب کیے گئے ہیں۔ ان ای میلز نے نہ صرف اسکول انتظامیہ بلکہ والدین، طلبا اور سیکیورٹی اداروں کو بھی شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔

چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق، ان ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکولوں کی کلاس رومز میں کالے پلاسٹک بیگز میں بارودی مواد نصب کیا گیا ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈز نے سراغ رساں کتوں کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ان تمام اسکولوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، تاہم کسی بھی جگہ سے کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ یہ دھمکیاں بھارتی دارالحکومت دہلی اور پنجاب کے امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل کو اسی ہفتے موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

بھارت میں گزشتہ سال بھی اسی نوعیت کی جھوٹی دھمکیوں کے باعث ائرلائنز، اسپتالوں، ہوٹلوں اور تعلیمی اداروں میں افراتفری پھیل چکی ہے۔

News ID 1934368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha