15 جولائی، 2025، 7:46 PM

چین جوہری مسئلے کے سفارتی حل میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے، ایران

چین جوہری مسئلے کے سفارتی حل میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیجنگ ایران کی ترقی، جوہری سفارت کاری اور علاقائی سلامتی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ چین ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق کسی بھی سفارتی عمل میں ایک اہم اور تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے چینی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اس وقت چین کے دورے پر ہیں تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرسکیں۔ یہ دورہ چینی حکام خصوصا وزیر خارجہ چین کے ساتھ ملاقات اور مشاورت کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ چین کے حکام کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کرتے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق سفارتی عمل میں چین مثبت اور مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا ایران میں اقتصادی ترقی اور تعمیراتی منصوبوں میں اچھا ریکارڈ ہے۔ ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر چین کا کردار نہایت مؤثر اور دوراندیش ہے۔ وہ ایران کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو کے جاری عمل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

بقائی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا سلسلہ حالیہ برسوں میں مزید مضبوط ہوچکا ہے اور 25 سالہ جامع تعاون معاہدے کے تحت مزید تسلسل سے آگے بڑھے گا۔

News ID 1934293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha