مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرداخلہ سید محسن نقوی سرکاری دورے پر تہران گئے
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی زائرین اور بارڈر ایشوز پر کل تہران میں منعقدہ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔
زائرین کے بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی درخواست پر تہران میں پاکستان۔ ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
20:01 - 2025/07/13
آپ کا تبصرہ