12 جولائی، 2025، 9:01 PM

ایران کی جانب سے یورنئیم افزودگی روکنے کی روسی پیشکش کی خبر کی تردید

ایران کی جانب سے یورنئیم افزودگی روکنے کی روسی پیشکش کی خبر کی تردید

باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ ایران نے روس کی جانب سے یورنئیم کی افزودگی روکنے کی پیشکش پر مبنی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسے جوہری معاہدے پر رضامند ہو جائے جس میں یورنئیم کی افزودگی شامل نہ ہو۔

ذریعے نے کہا کہ ایران کو پوٹن کی جانب سے امریکہ کے ساتھ صفر افزودگی پر مبنی کسی جوہری معاہدے سے متعلق کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔

ذریعے کے مطابق روسی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، کی حالیہ ملاقات کے دوران بھی اس نوعیت کا کوئی مسئلہ زیر بحث نہیں آیا۔ اس ملاقات کے بعد بھی روس اور ایران کے درمیان موجود رابطہ ذرائع کے ذریعے صفر افزودگی سے متعلق کوئی پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا۔

یہ تبصرے امریکی ویب سائٹ آکسیوس کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ صدر پوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی حکام سے کہا ہے کہ وہ ایسے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں جس میں ایران یورینیم کی افزودگی نہ کرسکے۔

ایرانی حکام یورینیم کی افزودگی کو اپنی ایک سرخ لکیر قرار دیتے ہیں، اور زور دیتے ہیں کہ یہ موضوع کسی بھی طور پر مذاکرات کا موضوع نہیں بن سکتا۔

News ID 1934232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha