11 جولائی، 2025، 1:47 PM

قالیباف کی شہدائے اقتدار کی قبور پر حاضری

قالیباف کی شہدائے اقتدار کی قبور پر حاضری

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے بہشت زہرا میں صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور معصوم بچوں کی قبروں پر حاضری دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے تہران کے بہشت زہرا کے گلزار شہداء میں ان شہداء کی قبور پر حاضری دی، جو حالیہ صہیونی جارحیت میں شہید ہوئے۔ 

انہوں نے ان شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

قالیباف نے اس موقع پر شہید کمانڈروں محمدحسین باقری، حاجی‌زاده، ربانی، محمود باقری، باغبان اور دیگر شہداء کی قبور پر بھی حاضری دی، جنہیں صہیونی حملوں میں شہید کیا گیا۔ 

قالیباف ان معصوم بچوں اور ان کے اہل خانہ کی قبور پر بھی گئے جو حالیہ صہیونی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اس موقع پر گلزار شہداء میں موجود بعض شہداء کے اہل خانہ اور عوام نے محمدباقر قالیباف سے ملاقات کی اور اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔

News ID 1934214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha