مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سینئر سفارتکار، سعید خطیبزاده نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران امریکی فریق کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں مذاکرات کی میز پر واپسی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خطیبزاده نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ دنوں میں امریکیوں کی طرف سے ہمیں ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہوں نے مذاکرات میں واپسی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی سرزمین پر حملے اور جارحیت کے بعد اعتماد کی فضا بری طرح متاثر ہوئی ہے، اور دوبارہ گفتگو کے لے اس اعتماد کی بحالی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مذاکرات کی میز پہلے سے موجود ہو، اور اسی میز کو نشانہ بنایا جائے، تو اعتماد باقی نہیں رہتا۔
ایرانی سفارتکار نے زور دے کر کہا کہ مذاکرات سفارتکاری کے اہم ترین اجزاء میں سے ہیں اور وقت آنے پر اگر ضروری سمجھا گیا تو اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قیادت اور سفارتی ادارے اس حوالے سے مناسب فیصلہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ