2 نومبر، 2025، 11:57 AM

ایران کو مذاکرات کی بحالی سے متعلق پیغامات موصول ہوئے ہیں، حکومتی ترجمان

ایران کو مذاکرات کی بحالی سے متعلق پیغامات موصول ہوئے ہیں، حکومتی ترجمان

ایرانی حکومتی ترجمان نے مذاکرات کے حوالے سے پیغام موصول ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کو موصولہ پیغامات کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو یہ پیغامات موصول ہوئے ہیں، تاہم ان کے نوعیت اور مواد کے بارے میں مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔  

مہاجرانی نے اس موقع پر مزید وضاحت نہیں کی کہ یہ پیغامات کن ممالک یا فریقوں کی جانب سے بھیجے گئے ہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایران اس معاملے پر غور کر رہا ہے اور وقت آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

News ID 1936257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha