مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برکس ممالک نے ایک باقاعدہ بیان میں صہیونی حکومت اور امریکہ کی ایران کے خلاف حالیہ فوجی جارحیت کو سخت الفاظ میں مذمت کا نشانہ بنایا ہے۔
رکن ممالک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بریکس نے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ ہونا چاہیے۔
اعلامیے میں برکس کے رکن ممالک برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ اور نئے ارکان بشمول ایران نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں پر یک زبان ہو کر مؤقف اختیار کیا۔
برکس نے بین الاقوامی قانون کے تحت پرامن جوہری تنصیبات پر کسی بھی قسم کے حملے کی ممانعت کی یاد دہانی کرواتے ہوئے خطے میں ایک محفوظ اور جوہری ہتھیاروں سے پاک ماحول کے قیام پر زور دیا جو کہ ایران کے دیرینہ مؤقف سے ہم آہنگ ہے۔
آپ کا تبصرہ