مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ نے امریکہ کی جارحیت کے جواب میں ایران کے میزائل حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے:
"فَمَنِ اعْتَدَی عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَی عَلَیْکُمْ"
اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات اور مراکز پر امریکہ کے جارحانہ اور گستاخانہ اقدام کے جواب میں، چند گھنٹے قبل ایران کی طاقتور مسلح افواج نے قطر میں واقع امریکی افواج کے فضائی اڈے "العدید" پر تباہ کن حملہ کیا۔
اس کامیاب آپریشن میں استعمال کیے گئے میزائلوں کی تعداد، ان بموں کے برابر تھی جو امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے دوران استعمال کیے تھے۔ نیز، جس اڈے کو ایران کی طاقتور افواج نے نشانہ بنایا وہ قطر کے شہری ڈھانچے اور رہائشی علاقوں سے کافی فاصلے پر واقع تھا۔
یہ کارروائی دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے شریف عوام کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے سے خالی تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران اب بھی قطر کے ساتھ اپنے گہرے، تاریخی تعلقات کے تحفظ اور ان کے تسلسل کے لیے پُرعزم ہے۔
آپ کا تبصرہ