23 جون، 2025، 1:36 AM

اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہوچکا/ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، پاکستانی وزیر دفاع

اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہوچکا/ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، پاکستانی وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تانے کھڑا ہے جبکہ اسرائیل کا وجود اب زمین بوس ہوچکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کیلئے تار تار ہونے والی صہیونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

News ID 1933800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha