مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستانی نمائندے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت میں شدت آئی ہے۔ متعدد ممالک اقوام متحدہ کے منشور کی پامالی کا انتباہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شروع سے ہی اس حوالے سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اصولی موقف اختیار کیا ہے۔ ہم ایران پر صہیونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ رسمی طور پر اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں ہمارا موقف ہے کہ ایران کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافے پر شدید تشویش ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اختلافات کے حل کے لیے سفارتی طریقہ اختیار کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ جوہری تنصیبات عالمی جوہری ایجنسی کی نگرانی میں تھیں لہذا ان پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے مکمل ساتھ ہے۔
آپ کا تبصرہ