22 جون، 2025، 6:44 PM

تبریز میں دو معصوم بچوں کی شہادت

تبریز میں دو معصوم بچوں کی شہادت

غاصب صہیونی حکومت کے فوجی حملے کے دوران تبریز کے میدان آذربایجان علاقے میں ایک ڈرون کے گرنے اور اس کے ٹکڑوں کے لگنے سے دو بچے شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت کے فوجی حملے کے دوران تبریز کے میدان آذربایجان علاقے میں ایک ڈرون کے گرنے اور اس کے ٹکڑوں کے لگنے سے دو بچے شہید ہوگئے۔

یہ المناک واقعہ گزشتہ رات تقریباً 8:30 بجے اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں بچے اپنے گھر کے سامنے کھیل رہے تھے کہ صہیونی حکومت کا ڈرون گر کر تباہ ہوا اور اس کے ٹکڑے لگنے سے دونوں بچے شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں بچوں کی والدہ بھی ان ٹکڑوں کے لگنے سے زخمی ہوئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

News ID 1933787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha