12 جون، 2025، 1:15 PM

ایران مخالف قرارداد کمزور اور عالمی ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، روس

ایران مخالف قرارداد کمزور اور عالمی ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، روس

عالمی جوہری ایجنسی میں روسی نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کمزور ہے جس سے عالمی ایجنسی کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کو کمزور اور غیر متفقہ قرار دیا ہے۔

آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے کہا کہ یہ قرارداد صرف 19 ممالک کی حمایت سے منظور ہوئی، جبکہ روس، چین اور برکینافاسو نے اس کی مخالفت کی اور 11 ممالک نے رائے دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کو نہ وسیع حمایت حاصل ہے اور نہ ہی یہ تمام رکن ممالک کی متفقہ رائے کی نمائندگی کرتی ہے۔

اولیانوف کا کہنا تھا کہ ایسے اہم اور حساس موضوعات پر بین الاقوامی فیصلے صرف چند ممالک کی حمایت سے نہیں ہونے چاہئیں خاص طور پر جب بات کسی ملک کے جوہری پروگرام اور عالمی سلامتی کی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تعاون کے بجائے اس طرح کے اقدامات صرف سیاسی مقاصد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام سے ایجنسی کی غیرجانبداری پر سوال اٹھتے ہیں۔

News ID 1933377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha