10 جون، 2025، 10:59 AM

اسرائیل کا یمنی بندرگاہوں کو فوری خالی کرنے کا انتباہ

اسرائیل کا یمنی بندرگاہوں کو فوری خالی کرنے کا انتباہ

اسرائیل نے تین یمنی بندرگاہوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر جارحیت اور مسلسل محاصرے کے بعد یمنی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تل ابیب سمیت اہم صہیونی شہروں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے یمن کی تین اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

صہیونی فوج نے یمنی بندرگاہ الحدیدہ، الصلیف اور رأس عیسی کے عملے کو فوری بندرگاہ خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

اسرائیلی پیغام میں کہا گیا ہے کہ عملہ اپنی سلامتی کی خاطر ان بندرگاہوں کو جلد از جلد چھوڑ دے۔

News ID 1933328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha