9 جون، 2025، 8:30 PM

فرانس کے وزیر خارجہ کا کشتی میڈلین پر اسرائیلی حملے پر اظہار تشویش

فرانس کے وزیر خارجہ کا کشتی میڈلین پر اسرائیلی حملے پر اظہار تشویش

فرانس کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی کشتی پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کشتی میڈلین پر موجود فرانسیسی شہریوں کو قونصلر تحفظ فراہم کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا: "ہمارے قونصل خانے کا عملہ میڈلین پر موجود کارکنوں کے تحفظ کے لیے کوشش کر رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ امدادی جہاز کی ضبطی کے مقام کی تصدیق کے بعد واقعے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ اسرائیلی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کشتی پر موجود ہمارے شہریوں کی قونصلر حفاظت کو یقینی بنائیں۔

ادھر، ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ کشتی پر موجود اپنے شہریوں کی صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہے اور ان کی جلد رہائی کے لیے تل ابیب میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے اقدامات کرے گی۔

News ID 1933322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha