9 جون، 2025، 10:11 PM

مختلف ممالک کے انسانی حقوق کے فعال کارکنوں کا غزہ کی جانب احتجاجی مارچ + ویڈیو

مختلف ممالک کے انسانی حقوق کے فعال کارکنوں کا غزہ کی جانب احتجاجی مارچ + ویڈیو

دنیا بھر کے 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کی شرکت سے غزہ کی جانب عالمی مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، آج  فلسطین کی حمایت میں عالمی مارچ کا آغاز ہوا ہے جس کا مقصد غزہ پر جاری محاصرے کو توڑنا اور صہیونی حکومت سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کرنا ہے۔

شرکت کرنے والے قافلے جمعرات کو قاہرہ میں جمع ہوں گے اور وہاں سے مصر کے شمال مشرقی شہر العریش کی طرف روانہ ہوں گے۔

مارچ کے شرکاء باقی ماندہ راستہ پیدل طے کریں گے اور رفح کے بارڈر کے قریب احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مہم یورپ، امریکہ، ایشیا اور عرب دنیا کے عوام کی فلسطینی عوام کے لیے وسیع حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔

الجزائر کا قافلہ اس عالمی مہم کا ہراول دستہ ہے، جو گزشتہ روز دارالحکومت الجزائر سے روانہ ہو کر تیونس پہنچا، اور وہاں سے لیبیا اور پھر مصر کے قافلوں سے ملے گا۔

 الجزائری  ادارے کے سربراہ یحیی صاری کا کہنا ہے کہ "یہ 'ثبات کا قافلہ' انسانی پیغام اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے عالمی مطالبہ لے کر جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہم غزہ کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں، ہم آپ کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔"

اسی طرح مراکش کے فلسطینی حامی گروپوں کے رابطہ کار عبدالحفیظ السریتی نے کہا کہ مراکشی قافلہ جلد مصر کے راستے رفح پہنچے گا اور اس عالمی تحریک میں شامل ہو جائے گا۔

یہ احتجاجی تحریک کشتی میڈلین کے اسرائیلی فوج کی جانب سے ضبط کیے جانے کے ایک دن بعد شروع ہوئی، جس سے عالمی سطح پر اسرائیلی رژیم کے خلاف غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

News ID 1933321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha